اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسکائی نیوز نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شامی حکومت کے مخالفین کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق شام اور ترکی کی سرحد کے قریب ہونے والی ایک شدید لڑائی میں داعش سے وابستہ کم از کم اکتالیس دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
اس رپورٹ میں دعوی کیا گيا ہے کہ داعش کے ٹھکانوں پر اتحادی افواج کے ہوائي حملوں کے نتیجے میں کرد ملیشیا کے جوانوں نے اس گروہ کے افراد پر ایک کاری وار لگایا ہے اور ایک بڑے علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس لڑائي ميں کرد ملیشیا کے سات جوان بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
واضح رہے کہ بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش نے گزشتہ سال کے اوخر میں ترکی کی سرحد پر واقع کرد آبادی والے شہر کوبانی پر قبضہ کرنے کے مقصد سے ایک وسیع حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں داعشیوں کو ترکی کی جانب سے بھی بھر پور مدد و حمایت حاصل تھی تاہم مقامی کرد ملیشیا سے وابستہ جوانوں نے داعش کی پیشرفت کو روکدیا اور اس وقت کوبانی کے اسی فیصد سے زائد علاقوں پر کرد ملیشیا کا کنٹرول ہے۔ دفاعی مبصرین داعش کے خلاف کرد ملیشیا کے حملے کو ایک بہت ہی موثر کاروائي قرار دے رہے ہیں.
.......
/169